اہم خبریں

تمام خرابیوں کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد (اے بی این نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کا عالمی انصاف کے دن کے موقع پر پیغام۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم بین الاقوامی انصاف کا عالمی دن منا رہے ہیں۔
ہم انصاف، احتساب اور قانون کی حکمرانی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
انصاف انسانیت کی مشترکہ خواہش ، امن، وقار اور انسانی حقوق کی سنگ بنیاد ہے۔ اس دن کو ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کریں کہ انصاف ختم نہیں ہوا۔
یہ اداروں اور سرحدوں کے پار ہمت، وژن اور تعاون کا متقاضی ہے۔
تمام خرابیوں کا حل قانون کی حکمرانی اور کمزوروں کے حقوق کے تحفظ میں ہے۔ افراد کے وقار کو برقرار رکھنا اور ظلم سے بچانا ہماری ترجیح ہے۔
پاکستان کی عدلیہ عالمی انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت اور ٹربیونلز کا کردار قابل تحسین ہے۔ انصاف اور ڈیٹرنس کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
قومی سطح پر بروقت، غیر جانبدار اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں :بارشیں ، سیلاب، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ، سیوریج سسٹم تباہ ،زندگی مفلوج، لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ

متعلقہ خبریں