اہم خبریں

پاکستانی طلباء اور ورکرز کیلئے برطانوی ای ویزا کا اجراء ، پاسپورٹ میں سٹیکر کی شرط ختم

لندن (اے بی این نیوز)برطانوی حکومت نے پاکستانی طلبہ اور ورکرز کیلئے ای ویزا کا اجراء کرتے ہوئے فزیکل ویزا اسٹیکر کی شرط ختم کر دی۔

برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ای ویزا آن لائن امیگریشن اسٹیٹس کا ثبوت ہو گا، برطانیہ جانے والے طلبا اور ملازمین کو پاسپورٹ پر آج سے ویزا اسٹیکر لگوانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ای ویزا برطانیہ کے جدید، محفوظ اور ڈیجیٹل امیگریشن نظام کا حصہ ہے، نئے ویزا سسٹم سے طلبہ اورملازمین کی شناخت اور ویزا اسٹیٹس ثابت کرنا آسان ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے پاسپورٹ محفوظ رکھنے کا موقع بھی ملے گا اوروقت کی بچت ہو گی ، پالیسی سے اسٹوڈنٹ، ویزا ہولڈرز، بشمول 11 ماہ کی شارٹ ٹرم اسٹڈی والے مستفید ہونگے۔

اس کے علاوہ گلوبل ٹیلنٹ ویزا ہولڈرز، انٹرنیشنل اسپورٹس پرسن،اسکلڈ اورہیلتھ اینڈ کیئر ورکرز بھی مستفید ہونگے، امیگریشن اسٹیٹس یا شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، ڈی پینڈنٹ یا وزیٹر ویزا ہولڈرز کیلئے فزیکل اسٹیکر بدستور لازمی ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج، گرفتاری کا حکم

متعلقہ خبریں