اہم خبریں

عمارت میں نصب4 آرڈی ایکس 3بجے پھٹیں گے،ممبئی اسٹاک ایکسچینج اُڑانے کی دھمکی،الرٹ جاری

بمبئی(اے بی این نیوز)بھارتی شہر ممبئی کی اسٹاک ایکسچینج کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد خالی کرالیا گیا، نامعلوم شخص نے دھمکی آمیز ای میل میں کہا کہ 4 آر ڈی ایکس بم نصب ہیں، 3 بجے پھٹیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی، جس کے بعد عمارت کو خالی کرا کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے دھمکی آمیز ای میل میں کہا کہ عمارت میں 4 آر ڈی ایکس بم نصب ہیں، جو آج 3 بجے پھٹیں گے۔

میڈیا کے مطابق پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارت کی تلاشی لی اور اسے کلیئر قرار دے دیا۔میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے دھمکی آمیز ای میل پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی شہر پٹنہ کے ایئر پورٹ کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی لے کر اسے کلیئر قرار دیدیا تھا۔

موسم گرما کی تعطیلات ، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد 31اگست تک بند کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں