اہم خبریں

غزہ : بدترین اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 47 فلسطینی شہید

غزہ(اے بی این نیوز)غزہ میں بدترین اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 47 فلسطینی شہیدہوگئے،کئی افراد کو امدادی مراکز کے قریب حملے کرکے شہید کیا گیا، پانی لینے کے انتظار میں کھڑے بچوں سمیت اب تک 700 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں

،غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور صہیونی فورسز کے حملوں آج صبح سے اب تک مزید 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق میڈیکل ذرائع نے مقامی نمائندوں کو بتایا کہ صبح سویرے سے اب تک غزہ بھر میں حملوں کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق ان میں سے ان میں سے 27 افراد غزہ شہر اور شمالی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقوں میں شہید کیے گئے، ان میں سے کئی افراد کو امدادی مراکز کے قریب حملے کرکے شہید کیا گیا۔

قلات سمیت بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

متعلقہ خبریں