واشنگٹن( اے بی این نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی نہ ہوئی تو روس پر سخت محصولات عائد کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر 50 روز میں جنگ بندی کا معاہدہ نہ ہوا تو روس پر انتہائی سخت محصولات عائد کیے جائیں گے۔ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل نیٹو کے تعاون سے ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو بہترین آلات بھیجنے جا رہا ہے۔ جبکہ تجارت جنگوں کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اربوں ڈالر کا فوجی سامان فوری طور پر تقسیم کیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سیکنڈری ٹیرف بہت سخت ہوں گے۔ یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا معاہدہ آج ہوا ہے۔
مزید پڑھیں :جیل میں سیاسی قید کی حمایت نہیں کرتے،علی امین کٹھ پتلی ہیں،رہنما جے یوآئی ضیاالرحمان