تہران (اے بی این نیوز)اسرائیل کے ایرانی ایٹمی تنصیبات، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور عسکری کمانڈروں پر حملوں کے دوران صدر مسعود پزشکیان بھی زخمی ہوئے، انہیں ٹانگ میں زخم آئے۔
اسرائیل نے 13جون کو ایران کی ایٹمی تنصیبات، اعلیٰ حکومتی شخصیات، ایٹمی سائنسدانوں اور عسکری کمانڈروں پر حملوں کا آغاز کیا، جس میں 10 سے زائد ایٹمی سائنسدان اور عسکری کمانڈر شہید ہوئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کی تازہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے 15 جون کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس پر بھی بمباری کی، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس زیر زمین ہونے کے باعث صدر مسعود پزشکیان اور دیگر رہنماؤں کو معمولی زخم آئے اور انہیں خفیہ راستوں سے باہر نکالا گیا۔واضح رہے کہ چند دن پہلے ایرانی صدر نے امریکی صحافیوں کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے عمران خان کی رہائی کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن