اہم خبریں

برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت پر کریک ڈائون،41 سے زائد افرادگرفتار

لندن(اے بی این نیوز)برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت کے الزام میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارلیمنٹ اسکوائر سے 41 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں خواتین، بزرگ شہری اور طلبا شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق حکومتِ برطانیہ نے فلسطین ایکشن گروپ کو پہلے ہی کالعدم قرار دے رکھا ہے اور اس کی حمایت کرنے والوں کو 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سیکیورٹی خدشات اور غیر قانونی اجتماع کے خلاف کی گئی تاہم مظاہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پرامن اور خاموش احتجاج کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے 29 افراد کو اسی نوعیت کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: جے یو آئی کا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی تبدیلی کا مطالبہ

متعلقہ خبریں