سورت گڑہ(اے بی این نیوز) ارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ راجھستان کے ضلع چورو کے بھانودا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس طیارے نے سورت گڑھ ایئربیس سے اڑان بھری تھی، بھارتی فضائیہ کے راجستھان میں کئی اڈے ہیں، جن میں ایک جودھپور اور دوسرا بیكانیر میں واقع ہے۔
’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق راجال دیسر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کملیش نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ طیارہ دوپہر تقریباً ایک بج کر 25 منٹ پر بھانودا گاؤں کے ایک زرعی میدان میں گر کر تباہ ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جائے حادثہ کے ارد گرد انسانی جسم کے اعضا بکھرے ہوئے پائے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارے میں سوار پائلٹ شاید زندہ نہ بچ سکے ہوں۔حکام جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیوں کہ تفتیش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخواحکومت نے 15 لاکھ روپے کا بلاسود قرضہ دینے کا اعلان کردیا