اہم خبریں

سپین میں نیتن یاہوکے خلاف فوجداری مقدمہ قائم

بارسلونا(اے بی این نیوز) سپین کی نیشنل کورٹ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف فوجداری تحقیقات کی منظوری دیدی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق یہ تحقیقات عالمی دائرہ اختیار کے تحت جنگی جرائم اورانسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے الزامات پرکی جا رہی ہیں۔

تحقیقات کا دائرہ صرف نیتن یاہو تک محدود نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر خارجہ اوراعلیٰ فوجی حکام بھی اس میں شامل ہیں، نیشنل کورٹ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے تعاون کی بھی باضابطہ درخواست کی ہے۔

یہ اقدام عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے اسرائیل پرعائد مسلسل دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے، انسانی حقوق تنظیمیں غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیتی آئی ہیں۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان، سیلابی ریلے سے فصلیں ، زرعی زمین، واٹر چینل بجلی کا نظام درہم برہم

متعلقہ خبریں