اہم خبریں

حوثیوں نے اسرائیل جانے والا بحری جہاز بحیرہ احمر میں غرق کردیا

یمن (اے بی این نیوز) حوثی اکثرتی جماعت انصار اللہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی جانب سے بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا گیا بحری جہاز سمندر میں غرق ہوگیا۔

حوثیوں کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوج کے حملے میں ’میجک سیز‘ نامی جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا، اس جہاز کی کمپنی نے بارہا مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخلے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی۔

مال بردار بحری جہاز کو بیلسٹک میزائلوں، 3 ڈرون اور 2 ریموٹ کنٹرول کشتیوں سے نشانہ بنایا، مال بردار بحری جہاز اسرائیل جارہا تھا جو انصار اللہ کی عائد پابندی کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور اسرائیل کے لیے کام کرنے والے ہر بحری جہاز کے خلاف طاقت کے استعمال سے ہرگز گریز نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یمن کے نزدیک لائیبیریا کے بحری جہاز پر حملہ ہوا تھا، حملے میں دو چھوٹی کشتیوں سے بحری جہاز پر فائرنگ اور گرنیڈ حملے کیے گئے تھے۔

غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی بڑی کارروائی،5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 زخمی

متعلقہ خبریں