یروشلم (اے بی این نیوز)شمالی غزہ میں رات گئے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی فوج پر حملہ کیا گیا جس میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے بیت ہنون میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک بڑی کارروائی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے، جبکہ ایک فوجی لاپتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ جب اسرائیلی ریسکیو فورس موقع پر پہنچی، تو اسے بھی نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حملے میں نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجی “Yahalom” یونٹ سے تعلق رکھتے تھے، جو غزہ میں فلسطینی گھروں کو بارودی سرنگوں سے اڑانے اور انہیں تباہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔
حملے کے بعد اسرائیلی ہیلی کاپٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جائے وقوعہ پر افراتفری کا عالم ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےامریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا