اہم خبریں

ٹیکساس میں قیامت خیز بارشیں اور سیلاب، ہلاکتیں 69 تک پہنچ گئیں، صدر ٹرمپ نے آفت زدہ قرار دے دیا

ٹیکساس(اے بی این نیوز) امریکہ کی ریاست ٹیکساس اس وقت شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہے، جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 69 ہو چکی ہے، جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ تباہی کی یہ صورت حال اتنی شدید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیر کاؤنٹی کو باضابطہ طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایمرجنسی ڈیکلیریشن پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان ایسے ناقابلِ تصور سانحے کا سامنا کر رہے ہیں، جس میں نہ صرف قیمتی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ریسکیو اداروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کو تیز کریں اور متاثرین تک ہر ممکن سہولت پہنچائیں۔

بارش اور سیلاب کی شدت نے کیر کاؤنٹی سمیت کئی دیگر علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں سڑکیں زیرِ آب آ چکی ہیں، بجلی کی فراہمی معطل ہے اور مکانات زمین بوس ہو چکے ہیں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، لیکن موسم کی مسلسل خرابی ریسکیو آپریشنز میں شدید رکاوٹ بن رہی ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کے خلاف اندرونی اور محلاتی سازشیں بے نقاب،سیاسی میدان سے باہر کرنے کی مذموم کاوشیں سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں