اہم خبریں

شمالی کوریا کا یوکرین کیخلاف جنگ میں 30 ہزار فوجی روس بھیجنے کا فیصلہ

یوکرین(نیوز ڈیسک) یوکرینی انٹیلیجنس کے مطابق شمالی کوریا روس کی حمایت میں مزید 25 سے 30 ہزار فوجی یوکرین کے محاذ پر بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال خفیہ طور پر 11 ہزار فوجی روس بھیجے گئے تھے جن میں سے 4 ہزار ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔

سی این این کو حاصل انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ دفاع ان فوجیوں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور یہ دستے روسی زیرِ قبضہ یوکرین کے علاقوں میں براہ راست لڑائی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی تعاون میں تیزی آ رہی ہے، جبکہ کورین فوجی تربیتی مراکز اور روسی اڈوں پر مشترکہ مشقیں بھی کی جا رہی ہیں۔

یوکرینی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجیوں کی تعیناتی روس کی کمزور بھرتی کی صلاحیت اور آمریت پسند حکومتوں پر انحصار کو ظاہر کرتی ہے۔ جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس کے مطابق یہ تعیناتی جولائی یا اگست میں ممکن ہو سکتی ہے۔یہ پیش رفت نہ صرف جنگ کے دائرہ کار کو وسیع کر سکتی ہے بلکہ خطے میں نئے جغرافیائی تناؤ کو بھی جنم دے سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: جولائی اور اگست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تعطیلات کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں