اہم خبریں

امریکی ریاست نیوجرسی میں ایئرپورٹ کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ

نیوجرسی (اے بی این نیوز)امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے مونرو ٹاؤن شپ میں واقع ایئرپورٹ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ایمرجنسی حکام کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں مبینہ طور پر 14 افراد سوار تھے،حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

کم از کم 5 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے، طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اوردیگرادارے جائے حادثہ پر موجود ہیں، واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخواحکومت گرانے کی خبریں،وزیراعظم کی گورنر اور ایمل ولی سے اہم ملاقاتیں

متعلقہ خبریں