اہم خبریں

اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار،امریکی صدر کادعویٰ

واشنگٹن(اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ان کے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے طویل اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں غزہ کی صورتحال پرتفصیل سے بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 60 روز کے دوران مکمل جنگ بندی کے لیے فریقین، بالخصوص قطراورمصر کے حکام، حتمی تجاویز پیش کریں گے۔ٹرمپ نے امید ظاہرکی کہ حماس اس معاہدے کو قبول کر یگی۔

بصورت دیگر خطے میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ ممکنہ طورپراگلے ہفتے تک جنگ بندی کا باضابطہ اعلان ہو جائے گا جواسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے 7 جولائی کے دورہ امریکہ سے قبل ممکن ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو3 ماہ تک تنخواہ کے قانون پرعملدرآمد شروع

متعلقہ خبریں