ویتنام ( اے بی این نیوز ) ہنوئی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 4 پائلٹ معطل کر دیئے گئے۔ویتنام ایئر لائنز نے دارالحکومت ہنوئی کے نوئی بائی ہوائی اڈے پر دو طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد چار پائلٹوں کو معطل کر دیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ دوپہر 2 بجے پیش آیا جب بوئنگ 787 ہو چی منہ سٹی کے لیے ٹیک آف کے لیے ٹیکسی کر رہا تھا۔ایئرلائن حکام کے مطابق واقعے کے بعد چار پائلٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ جمعہ کو پیش آنے والے اس واقعے میں ایک طیارے کی دم رن وے پر دوسرے طیارے کے بازو سے ٹکرا گئی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں :مری روڈ پر شدید ٹریفک جام،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،پنڈی کہوٹہ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں، وجہ جا نئے