واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کی خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ایرانی ایٹمی ہتھیار بنانے سے چند ہفتے دورتھے،
ایران نے یورینیم کہیں اورمنتقل نہیں کیا،انہیں یقین نہیں تھا ہم حملہ کریں گے۔ ہمارے ہرمیزائل نے ایران میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ایران اب ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔
ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ہم نے ایران کے تینوں جوہری مقامات کو تباہ کردیا۔ اسرائیل نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔ ان پائلٹس کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کروں گا جنہوں نے ایران پر بمباری کی۔
ایران کے ساتھ جنگ کےبعد مزید ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :کشمیر میں تیز بارشیں،بھارت نے سلال ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے،ہماچل پردیش، مقبوضہ کشمیر میں بدترین سیلاب