تہران ( اے بی این نیوز )ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کااقوام متحدہ کوخط۔ خط میں لکھا کہ اقوام متحدہ امریکااوراسرائیل کو12روزہ جنگ میں جارح ممالک قراردیا۔ امریکا،اسرائیل کوایران پر حملوں کاذمہ دارٹھہرایاجاناچاہیے۔
ایران پرحملہ کرنےپرامریکااوراسرائیل کونقصانات کاازالہ کرناہوگا۔ ایرانی جوہری تنصیبات پرامریکی حملےعالمی معاہدےکی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیل نےایران میں انفراسٹرکچر،رہائشی علاقوں اورہسپتالوں کونشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں :سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ علیل،اسپتال منتقل
