اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی سفاکی جاری،مزید 47 فلسطینی شہید،لبنان پر بھی حملے

غزہ(اے بی این نیوز) اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں مزید 47 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں ایک خاتون جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اب تک غزہ میں شہدا کی تعداد 56 ہزار 331 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، انسانی امداد کی تلاش میں آنے والے فلسطینیوں پر حملے بھی جاری ہیں۔

صرف چار ہفتوں میں غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن کے باہر امداد کے منتظر 549 افراد شہید اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز مکمل طور پر غیرمحفوظ ہو چکے ہیں، یہاں تک کہ امدادی کارکن بھی بھوک کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی امید کی کرن ہے جبکہ غزہ میں امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل کی طرف پیش قدمی ہے۔
مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم،محرم کے باعث آپریشن ملتوی

متعلقہ خبریں