تہران (اے بی این نیوز)مشرق وسطیٰ کشیدگی میں بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ چین اور ایران کی مشترکہ تحقیقات نے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ سے پردہ اٹھا دیا۔ مشترکہ تحقیقات کے مطابق بیشتر بھارتی پروگرامرز اسٹار لنک کے ذریعے بھارت سے براہ راست رابطے میں سرگرم پائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان میں 9 ملین سے زائد بھارتی مقیم ہیں۔ یو اے ای میں مقیم 40 لاکھ سے زائد بھارتیوں میں بڑی تعداد سافٹ ویئر اور آئی ٹی ماہرین ہیں۔بھارتی سافٹ ویئر انجینئرز نے خلیجی ریاستوں میں ایران مخالف سافٹ ویئر کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔
ایران میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر کے ذریعے حساس مقامات کی تفصیلات اسرائیل منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایران میں 8 سے 10 سال کی منصوبہ بندی کے تحت تخریب کاری یونٹس نصب کیےگئے۔
خلیجی ممالک میں مقیم بھارتیوں کے اسرائیل سے گٹھ جوڑ کے باعث پاکستان سمیت خطے کی سائبر سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں اسرائیل کی معاونت سے بھارت نے پاکستان پر بھی اسی طرز کی جارحیت کی۔ بھارت پاکستان میں منظم طریقے سے دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: ہماری خیر سگالی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،فرانسیسی صدر کی امریکہ کو انتباہ