اہم خبریں

امریکا کی جانب سے ایران کواقتصادی پابندیاں ختم کرنیکی پیشکش کا امکان

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکا کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ بدھ کو نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنیکی پیشکش کا امکان ہے۔

امریکا کی جانب سے ایران کو بیرونی بینکوں میں اس کے 6 ارب ڈالر استعمال کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم مذاکرات میں اہم ترین شرط ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہ دینا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات سے کچھ بھی منتقل نہیں کیا گیا ، کچھ بھی باہر نہیں نکالا گیا ، جوہری تنصیب سے کچھ باہر نکالنا بہت مشکل اور خطرناک عمل ہوتا ہے۔

جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہ پہنچنے کی امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ نشر کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این اور نیویارک ٹائمز کے کچھ صحافیوں کو برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔ دوسری جانب یورپی حکومتوں کو دی گئی ابتدائی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ایران کا یورینیئم ذخیرہ زیادہ تر محفوظ ہے ۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعہ27 جون 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں