لندن (اے بی این نیوز)امریکا اوراسرائیل 2ہفتے میں غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق،برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ جنگ بندی پراتفاق کیا۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو میں غزہ کے مستقبل کی قیادت سے متعلق فیصلہ بھی طے۔
خفیہ کال میں امریکی وزیرخارجہ ،اسرائیلی وزیرسٹریٹیجک امورشامل تھے۔ غزہ جنگ بندی کے بعد حماس قیادت کو جلاوطن کیا جائے گا۔ غزہ جنگ بندی کا خاتمہ امریکا کی قیادت میں ہوگا،ٹرمپ کی نیتن یاہو کو یقین دہانی۔ جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان آئندہ 2ہفتوں میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :محرم الحرام کاچاند نظر آگیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر میں نے اعلان کر دیا
