اہم خبریں

سابق بھارتی افسر کا پاکستان کے ناقابل شکست ہونے کا اعتراف

نیو دہلی (اے بی این نیوز)سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے اور اسے میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہیں ہو سکا ۔ پاکستان پہلے کبھی ہارا نہ ہی اسے آئندہ جنگی شکست دی جا سکتی ہے۔

پراوین سواہنے کا مزید کہنا تھا پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی، 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری ۔


اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی۔سابق بھارتی افسر نے مزید کہا کہ مشرقی محاذ پر بھارت نے فضائی اور زمینی نقل و حمل بند کر دی تھی۔ اس لئے پاکستان کی سپورٹ ممکن نہ رہی۔ مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھارت کیلئے یہ محاذ کبھی آسان نہ تھا۔
مزید پڑھیں: پرواز بھرتے ہی امریکی طیارے سے آگ کے شعلے بلند،ویڈیو منظر عام پر آگئی

متعلقہ خبریں