تہران (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اور جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے قبل ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
ایران نے اسرائیل پر صبح سے تین میزائل حملے کئے جس سے اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبا میں میزائل گرنے سے 4 اسرائیلی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ یروشلم اور تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے بھی تہران پر شدید حملے کیے۔ کرج اور راجائی شہر میں بھی کئی زوردار دھماکے سنے گئے ہیں ، حملوں کے بعد تہران کے دو علاقوں کے شہریوں کو انخلاء کی نئی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
امریکی اڈوں پرایرانی حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی کا سامنا