تہران (اے بی این نیوز)ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے مذاکراتی عمل پر ردعمل دیتے ہوئےکہا عالمی برادری کو صیہونی دہشتگردی کے مکمل خاتمےکی ضمانت دینی ہوگی۔ایرانی صدرمسعود پزشکیان نےکہا ایران ہمیشہ امن اورسکون کا خواہاں رہا ہے،اسرائیلی جارحیت کا غیر مشروط خاتمہ مسلط کردہ جنگ کو ختم کرنےکا واحد راستہ ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےجنیوا میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا یورپی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات صرف ایٹمی پروگرام پر ہورہے ہیں،میزائل پروگرام پرکوئی بات چیت نہیں ہوگی،امریکا ایران کے خلاف جارحیت میں فریق ہے،جب تک اسرائیل حملے بند نہیں کرتا واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے۔
مزید کہااسرائیل کےخلاف ایرانی جارحیت دیکھ کرکئی ممالک اس جنگ سے دور رہیں گے،عباس عراقچی برطانیہ فرانس اورجرمنی سے آج جنیوا میں مذاکرات کر رہے ہیں،اس سے پہلے ایرانی صدر واضح کرچکے ہیں کہ جنگ روکنے کیلئے ایران کو صیہونی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت دینی ہوگی۔
مزید پڑھیں: امریکا کی ایران کیخلاف پاکستان سے اڈے مانگنے کی خبریں جھوٹ کا پلندہ قرار