ٹوکیو(اے بی این نیوز)جاپان کے ساحلی علاقے ہوکائیڈو میں6.1شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرشدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 12.9 ریکارڈ کی گئی۔ ،زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں،نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر (سجیل) میزائل سے حملہ،پہلی بار جدید ہتھیار کا استعمال