اہم خبریں

ایران کا اسرائیل پر (سجیل) میزائل سے حملہ،پہلی بار جدید ہتھیار کا استعمال

تہران (اے بی این نیوز) ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے میں پہلی بار اپنے جدید دور مار ’سجیل‘ بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے میں استعمال ہونے والا ’سجیل‘ میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ان کے میزائل حملے اسرائیلیوں کو زیر زمین پناہ گاہوں سے باہر نکلنے کا موقع تک نہیں دیں گے،اس سے قبل اس حملے کے دوران فضا میں ایک غیر معمولی میزائل دیکھا گیا تھا جس کے بعد ماہرین نے ایران کی جانب سے نئی قسم کے ہتھیار کے استعمال کا امکان ظاہر کیا تھا۔
مزید پڑھیں: کبھی وائٹ ہائوس جاکر نہیں گڑ گڑائے ،ایران

متعلقہ خبریں