اہم خبریں

اسرائیلی طیارے ترکی میں داخل، ترک ایف 16 کی وارننگ پر فوری واپسی

انقرہ (اے بی این نیوز)ترکی کے ایک معروف اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے جانے والے اسرائیلی جنگی طیارے مختصر وقت کے لیے ترک فضائی حدود میں داخل ہوئے، تاہم ترک فضائیہ نے فوری ردِ عمل دیتے ہوئے انہیں وارننگ دے کر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ترک فضائیہ کے ایف16 طیاروں نے فوری اڑان بھر کر اسرائیلی طیاروں کو خبردار کیا، جس کے بعد وہ ترک حدود سے نکل گئے۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی کو اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع مل چکی تھی اور بطور نیٹو رکن، ترکی نے اپنی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے مکمل چوکسی اختیار کر رکھی ہے۔ ترک فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی سرحد پر نگرانی کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے تاکہ کسی بھی غیر ملکی دراندازی کو فوری روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ18جون 2025سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں