نیو دہلی (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔اس حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بتایا کہ مودی نے ٹرمپ کو کہا ہے کہ پاکستان سے تنازع پر بھارت تیسرے فریق کی ثالثی قبول کرتا ہے نہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کی، مودی کی ٹرمپ سے ملاقات جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائنز میں ہونا طے تھی۔وکرم مسری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جلد امریکا واپسی کے سبب مودی کی ملاقات نہیں ہو پائی۔
پہلگام حملے کے بعد ٹرمپ نے مودی کو تعزیتی ٹیلی فون بھی کیا تھا۔بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف سپورٹ کا اظہار بھی کیا تھا، پہلگام واقعے پر ٹیلی فونک رابطے کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ٹیلی فونک گفتگو ہے، مودی نے ٹرمپ سے آپریشن سندور سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
مزید پڑھیں: ایران میں پھنسے پاکستانی پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے