اہم خبریں

سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل کر دیا گیا

دہلی (اے بی این نیوز)سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو نئی دہلی کے گنگا رام ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

سونیا گاندھی کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے، کانگریس پارٹی کے مطابق سونیا گاندھی اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو رواں ماہ دوسری بار اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کا اسرائیل پر پھر ہو لناک حملہ،تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا،ایران کے جنگی طیارے بھی اسرائیلی فضائوں میں،صہیونی میڈیا

متعلقہ خبریں