ایران(اے بی این نیوز)ایران کے بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے کہاہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ایک گھنٹے کے دوران 10 اسرائیلی طیارے گرا دیئے گئے ہیں ۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے کیاہے کہ اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا جنہیں ایرانی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، اسرائیل نے تہران سمیت تبریز اور بندر عباس میں حملے کیئے ۔
اس سے قبل ایران کی جانب سے اسرائیل کے 3 ایف 35 گرانے اور 2 پائلٹس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز علی الصبح اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس دوران پاسداران انقلاب کے سربراہ اور آرمی چیف سمیت 6 سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ۔ اسرائیلی حملوں میں ایران کے 78 شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 320 سے زائد زخمی ہیں ،شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
ایران نے اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے گزشتہ شب بڑے پیمانے پر 200 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے متعدد تل ابیب اور یروشلم میں جا کر لگے ، اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ انہوں نے متعدد ایرانی میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا دیا جبکہ سوشل میڈیا پر تل ابیب میں میزائل عمارتوں پر لگنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہیں ۔اس حملے میں اسرائیل کے 4 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 20 سے زائد زخمیوں کی تعداد بتائی جارہی ہے ۔