اہم خبریں

مودی اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، خطے کی کشیدہ صورتحال پر گفتگو

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) – بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے ٹیلیفون موصول ہوا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی ہم منصب سے بات چیت کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھارت کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مودی نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو پر زور دیا کہ خطے میں جلد از جلد امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔
یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر ہے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کی کوششیں جاری ہیں۔ بھارت کی جانب سے اس رابطے میں علاقائی سلامتی اور پرامن حل کی اہمیت کو اجاگر کرنا بین الاقوامی سطح پر ایک مثبت سفارتی پیغام سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں