احمد آباد (اے بی این نیوز)احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔242 مسافر طیارے میں سوار تھے ، خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کرتے ہوئے پیش آیا ،مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا. حادثے کی آواز دور دور تک سنائی دی . طیارہ ایئرانڈیا کا ہی تھا.
خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب سے روانہ کردیں . ایئر انڈیا کا طیارہ دو سو مسافروں کو لیکر احمد آباد سے لندن کیلئے اُڑان بھری تھی کہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ہی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق ائیر انڈیا کا ایک طیارہ جس میں 242 مسافر سوار لندن جا رہے تھے جمعرات کو احمد آباد ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز جمعرات کی سہ پہر احمد آباد ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر پرواز میں 242 مسافر سوار تھے۔ علاقے کے بصریوں میں ہوا میں سیاہ دھواں دکھائی دے رہا تھا کیونکہ حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں احمد آباد اییرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ ،200 مسافر سوار تھے