اہم خبریں

اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،امریکی میڈیا

واشنگٹن(اے بی این نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو بھی کردی ہے۔

اسرائیلی حکام نے امریکا کو بتایا کہ اسرائیل ایران میں آپریشن کے لئے پوری طرح تیار ہے رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکا کو بتایا کہ اسرائیل ایران میں آپریشن کے لئےپوری طرح تیار ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران اسرائیلی حملے کے ردعمل میں ممکنہ طور پر عراق میں موجود امریکی سائٹس پر حملہ کرسکتا ہے جس کے باعث امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے کچھ شہریوں کو فوری وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

اسکے علاوہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے فوجی خاندانوں کے اہلخانہ کو رضاکارانہ طور پر مشرقی وسطیٰ چھوڑنے کا اختیار دیدیا ہے۔دوسری جانب ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی ہے۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت اور سلامتی ہماری ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں: نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری

متعلقہ خبریں