اہم خبریں

لاس اینجلس کا احتجاج دیگر امریکی ریاستوں میں پھیلنا شروع ہو گیا،جھڑپیں،لوٹ مار

لاس اینجلس (اے بی این نیوز         )لاس اینجلس کا احتجاج دیگر امریکی ریاستوں میں پھیلنا شروع۔ مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ۔ لوٹ مار۔ کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ نقاب پوش مظاہرین نے کوڑا دانوں کو جلا کر سڑکیں بلاک کردیں۔ نیشنل گارڈز کے بعد میرینز کی تعیناتی۔

پیٹنا گون نے700میرینز کو عارضی طور پر لاس اینجلس بھیجنے کی تصدیق کردی ۔ امیگریشن اور دیگر ایجنسیوں کے دیگر شہروں میں بھی تارکین وطن کے خلاف چھاپے۔ کیلیفورنیا کا نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر۔ مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نیشنل گارڈزکی تعیناتی ریاست کی خودمختاری اور وفاقی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں :نان فائلرز کے لئے بڑی مشکل، 50 ہزار روپے نکلوانے پر ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں