اہم خبریں

بھارتی ریاست منی پورمیں خانہ جنگی شدت اختیار کرگئی،کرفیو نافذ ،انٹرنیٹ سروس معطل

منی پور(اے بی این نیوز)بھارتی ریاست منی پور میں خانہ جنگی شدت اختیار کرگئی،مودی سرکار نے گورنر رول لگا کر اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لئے لیکن ہنگامے نہ رک سکے۔

مقامی میڈیا کےمطابق بھارتی فوج اور پولیس اقلیتی کوکی قبائل کو سختی سے دبانے میں مصروف ہیں۔ پانچ اضلاع میں کارفیو نافذ ہے،انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی،کئی علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہناہےکہ دو سال میں چالیس غیرملکی دورے کیے،لیکن منی پور جانے کی توفیق نہیں ہوئی،گورنر رول کے باوجود بھارتی حکومت خانہ جنگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہے۔
مودی کوبڑا دھچکا،چینی حکومت کا اہم اقدام؛ بھارتی معیشت کیلئے خطرہ، آٹو انڈسٹری شدیدبحران کاشکار

متعلقہ خبریں