اہم خبریں

یوکرین کے حملوں کا جواب ضرور دینگے،پیوٹن کی ٹرمپ سے گفتگو

ماسکو(اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے حالیہ ڈرون حملے کے جواب میں کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔بدھ کو روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد طویل ٹیلیفونگ گفتگو ہوئی ۔گفتگو میں یوکرین جنگ، ایران جوہری معاہدے اور پاکستان بھارت تنازع پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ایک گھنٹے سے زائد طویل گفتگو کے بعد ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صدر پیوٹن نے بہت سختی سے کہا کہ وہ یوکرین کی جانب سے فضائی اڈوں پر ہونے والے حالیہ حملے کا جواب ضرور دینگے۔دونوں رہنماؤں نے ایران کے معاملے پر بھی گفتگو کی، جس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے لکھا پیوٹن نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ روسی صدر ایران سے متعلق معاملات میں شرکت پر تیار ہیں۔دوسری جانب مشیرروسی امورخارجہ یوری یوشاکوف کا کہنا ہے دونوں رہنماؤں میں پاک بھارت تنازعے پر بھی بات ہوئی۔ پیوٹن نے یوکرین کی طرف سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنیکی کوششوں سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: وزارت خزانہ نے ملازمین کی عید تعطیلات منسوخ کردیں

متعلقہ خبریں