اہم خبریں

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

ڈھاکہ (اے بی این نیوز)سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کردی گئی، سابق وزیر داخلہ اور پولیس آئی جی کو بھی شریک مجرم قرار دیا گیا ہے۔سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم اور دیگر کیخلاف انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں سماعت کو براہ راست نشر کیا گیا، عدالت نے حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کردی، سابق وزیر داخلہ اور پولیس آئی جی کو بھی شریک مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ درج تھا، انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کا گزشتہ سال بھرپور عوامی احتجاج کے بعد خاتمہ کردیا گیا تھا، شيخ حسینہ واجد تقریباً 21 برس بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہیں، وہ 16 برس سے مسلسل وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھیں۔
مزید پڑھیں: درہ آدم خیل،گھر میں دھماکا،2 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں