اہم خبریں

ترکوں کو گالیاں اور نازیبا الفاظ کا استعمال،ترکیہ میں بھارتی یوٹیوبر گرفتار

استنبول (اے بی این نیوز) ترک پولیس نے یوٹیوب پر ترکی کے بارے میں توہین آمیز ویڈیوز شیئر کرنے پر ایک ہندوستانی سیاح کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس مواد نے آن لائن غم و غصے کو جنم دیا۔
جس کے نتیجے میں اسے حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ترک پولیس نے مبینہ طور پر ترکی کے بارے میں نازیبا ویڈیوز بنانے اور اسے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کرنے پر ایک ہندوستانی سیاح کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


ترکی میں پولیس نے بھارتی سیاح کو گرفتار کر لیا جو اپنے یوٹیوب چینل Malik Swashbuckler” پر ترکی کے خلاف توہین آمیز ویڈیوز پوسٹ کر رہا تھا۔ وہ ہندی میں ترک خواتین کو برا بھلا کہہ رہا تھا، ویڈیوز وائرل ہونے پر ہنگامہ برپا ہو گیا جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔

ترکی میں انڈین ٹک ٹاکر نے اسٹورز کے اندر ویڈیو بناتے وقت ترکی اور پاکستان کو گندی گالیاں دی،ترک خواتین کے لیے گھٹیا زبان اور گالیاں استعمال کی ترک حکام کا نوٹس بھارتی شہری کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: یمنی فوج نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اسرائیل چھوڑنے کا الٹی میٹم دیدیا

متعلقہ خبریں