اہم خبریں

یمنی فوج نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اسرائیل چھوڑنے کا الٹی میٹم دیدیا

ثنا (اے بی این نیوز)یمن کی فوج نے اسرائیل میں کام کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو اسرائیل چھوڑنے کیلئے الٹی میٹم دے دیا۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، اسے ضائع نہ کریں، ہمارے میزائل مختلف وارہیڈز لے جاسکتے ہیں اور اگر اگر ان میزائلوں کو روکا تو یہ مزید ٹارگٹس کو ہٹ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل میں موجود غیرملکیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی سخت وارننگ جاری کی ہے۔ یمنی فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیل میں کام کرنے والی غیرملکی کمپنیاں اور سرمایہ کار اپنی جان و مال کی حفاظت کے لئےفوری طور پر انخلاء اختیار کریں کیونکہ انکے کے لئے وہاں صورتحال کسی بھی طرح محفوظ نہیں رہی۔یمنی فوج کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے اسے ضائع نہ کریں اور یہ کہ ان کے میزائل جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مختلف قسم کے وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یمن کے فوجی ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان میزائلوں کو اسرائیلی دفاعی نظام کے ذریعے روکا گیا، تو وہ دیگر متبادل اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔ترجمان نے مزید کہا ہمارے میزائل صیہونیوں کے دفاعی نظام کو مکمل طور پر ناکارہ بنا سکتے ہیں، اور ہر صیہونی کو یوں محسوس ہوگا کہ میزائل اس کے سر پر گر رہا ہے۔یمنی فوج نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری اور جارحیت کا خاتمہ نہیں ہوتا، میزائل حملے جاری رہیں گے اور کہا کہ صیہونیو، نیتن یاہو کی پالیسیوں سے تم بس پناہ گاہوں میں ہوگے۔
مزید پڑھیں: سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب آج ،ن لیگ،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی آمنے سامنے

متعلقہ خبریں