اہم خبریں

بھارت نے افغان شہریوں کیلئے ایمرجنسی ویزاختم کرکے نیاویزا سسٹم متعارف کروادیا

کابل (اے بی این نیوز)پاکستان اور افغانستان کے بڑھتے تعلقات اور انسداد دہشتگردی کے لیے مشترکہ کاوشوں سے خوفزدہ بھارت نے افغانستان پر اثر و رسوخ بڑھانے کے ہتھکنڈے کے طور پر افغان شہریوں کے لیے ایمرجنسی ویزا منسوخ کرتے ہوئے نیا ویزا سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

افغان نیوز آؤٹ لیٹ طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغان شہریوں کے لیے ایمرجنسی ویزا سسٹم منسوخ کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ نیا ویزا اجرا کا نظام قائم کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد افغان شہریوں کے سفر کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی کہ نیا ویزا سسٹم نافذ العمل ہوچکا ہے، اور یہ مخصوص اقسام میں ویزا خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں طبی علاج، کاروبار، تعلیم اور اقوام متحدہ کے سفارتی ویزے شامل ہیں۔

اب تمام افغان شہری بھارت کے 6 اقسام کے ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جن میں میڈیکل ویزا، میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا، بزنس ویزا، انٹری ویزا، اسٹوڈنٹ ویزا اور اقوام متحدہ کا سفارتی ویزا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے بعد افغانستان کا بھی اسلام آباد میں اپنا سفیر تعینات کرنیکا فیصلہ

متعلقہ خبریں