لندن (اے بی این نیوز)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی نژاد شہری لندن کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔بھارتی نژاد انکیت لو نے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیشی پر بیان دیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے وقت ذہنی طور پر پریشان تھا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے بھی توڑ چکا ہے۔انکیت لو نے بتایا کہ والدین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل کیا گیا جس کا اس پر گہرا اثر پڑا۔ملزم انکیت لو نے عدالت سے اپیل کی کہ اس کی ذہنی کیفیت اور پس منظر کو مدنظر رکھا جائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعہ 30مئی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال