سڈنی (اے بی این نیوز)آسٹریلیا کی مسلمان خاتون سینیٹر فاطمہ پے مان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ساتھی رکن کیخلاف پارلیمان کے نگران ادارے میں شکایت درج کرائی ہے، جس نے مبینہ طور پر انہیں شراب پینے اور میز پر رقص کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 30 سالہ سینیٹر نے بتایا کہ ایک پرانے ساتھی نے ایک سرکاری تقریب میں شراب پینے کے بعد ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا،سینیٹر فاطمہ نے بتایا کہ ساتھی رکن نے ان سے کہا کہ چلو تمہیں شراب پلاتے ہیں اور تمہیں میز پر رقص کرتا دیکھیں گے۔
آسٹریلوی سینیٹر فاطمہ نے ساتھی شخص سے کہا کہ میں یہاں ایک حد کھینچ رہی ہوں دوست، بعد ازاں انہوں نے باضابطہ شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی فاطمہ پے مان آسٹریلوی پارلیمان میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون سینیٹر ہیں، ان کے انتخاب کو اقلیتوں کیلئے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا گیا تھا۔
اپنا میٹر اپنی ریڈنگ اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کی نئی اسکیم