اسلام آباد ( اے بی این نیوز )صدرآذربائیجان الہام علیوف نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے رہنماؤں کی تقریب میں شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔ برادرملکوں ترکیہ اور پاکستان کی شرکت ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
آرمینیا نے ہمارے علاقوں پر قبضے کی کوشش کی۔ آرمینیا نے یہاں کے مقامی افراد کی نسل کشی کی۔ آرمینیا کے تسلط پسندانہ عزائم کی وجہ سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
107سال پہلے آذربائیجان نے آزادی حاصل کی۔
7سال بعد سوویت یونین نے قبضہ کیا۔ آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب اس خطے میں ہورہی ہے جن علاقوں کو آزاد کرایاگیا۔ 2020میں ہم نے آرمینیا کو شکست دے اور اپنے علاقے آزاد کرائے۔
آج ہم ترکیہ اور پاکستان کی قیادت کے ہمراہ آزادی کا دن منارہے ہیں۔ آذربائیجان کےعوام کویوم آزادی پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔ ترکیہ اورپاکستان کےسربراہان بھی آج تقریب میں شریک ہیں۔ یہ تقریب ہمارےباہمی اتفاق کی ترجمانی ہے۔ ترکیہ اورپاکستان کےتعاون سےآذربائیجان مزیدمستحکم ہوگا۔
