تل ابیب (اے بی این نیوز) اسرائیلی جارحیت جاری ، فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالم اسلام سمیت دنیا کی دیگر طاقتور تنظیمیں، اقوام متحدہ بھی خاموش تماشائی بن گیا ، دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے غزہ میں زمینی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےنمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور حماس دو ماہ کی جنگ بندی پررضامند ہوگئے،جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مسودہ مسترد کردیا۔
نہتےفلسطینیوں پراسرائیل کے وحشیانہ حملےنہ رک سکے،شمالی غزہ اورخان یونس پرحملوں میں شدت آگئی،24 گھنٹے میں مزید 95 فلسطینی شہید،تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اقوام متحدہ کی مخالفت کے باوجود غزہ میں امداد کی ترسیل کی ذمہ داری یومینٹیرین فاؤنڈیشن نے سنبھال لی،کئی امدادی ٹرک غزہ پہنچانے کا دعویٰ کردیا۔
برطانیہ: ڈرائیور نے جشن مناتے فٹبال شائقین پر گاڑی چڑھا دی، متعددشہری زخمی