لندن (اے بی این نیوز)ڈرائیور نے برطانیہ کے شہر لیور پول میں گاڑی مبینہ طور پر شہریوںسے ٹکرا دی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیور پول میں پیرکو ایک کار نے فٹبال شائقین کو اس وقت ٹکر ماری جب وہ لیورپول کی پریمیئر لیگ جیتنے کی خوشی منا رہے تھے۔حادثے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے گاڑی ہجوم سے ٹکرانے والے 53 سالہ سفید فام شخص کو حراست میں لےلیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک سیاہ رنگ کی گاڑی نے ہجوم پر تیزی سے گاڑی چڑھا دی، زخمیوں کی صحیح تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ انفرادی فعل ہے، دہشت گردی سےتعلق نہیں، راہ گیروں کو کار سے کچلنے والے ڈرائیور کر حراست میں لیا گیا ہے۔
ایمبولنس سروس کا کہنا ہے کہ 27 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا جس میں2 شدید زخمی ہیں جبکہ 20 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد دی۔
دیگر عینی شاہدین نے چیخنے کی آوازیں سننے اور لوگوں کو گاڑی کے گرد غصے سے جمع ہوتے دیکھا۔ پولیس نے بروقت پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے لیورپول واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے پر انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں، مناظر ہولناک ہیں، میری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز کا فوری اور مسلسل ردعمل پر شکریہ ادا کرتا ہوں، واقعے سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹس دی جا رہی ہیں، عوام سے درخواست ہے پولیس کو تحقیقات کے لیے موقع اور وقت دیا جائے۔
بلوچستان،قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ، شہریوں میں خوف و ہراس