چھتیس گڑھ (اے بی این نیوز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے، نکسل باغیوں کی آڑ میں بھارتی فوج نے پسماندہ افراد کے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے۔
چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج نے مزید 36 افراد قتل کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سال کے دوران ماؤ نواز باغیوں کے نام پر 400 سے زائد افراد بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔مودی سرکار کے حکم پر ماؤ نواز باغیوں کے خلاف بد ترین کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پختونخوا،گھر کے سربراہ کے انتقال پر مالی امداددی جائیگی،لائف انشورنس اسکیم منظور