اہم خبریں

اسرائیلی بمباری سے مزید98 فلسطینی شہید،غذائی قلت سے 14 ہزار بچوں کی موت کا خدشہ

غزہ (اے بی این نیوز)اسرائیل نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے تیز کر دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 98 فلسطینی شہید ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں ایک سکول کو نشانہ بنایا جو نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا اس حملے میں 8 فلسطینی بچے شہید ہو گئے۔

اس کے علاوہ غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر بموں کی بارش کر دی جس میں 12 افراد لقمہ اجل بنے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کی ترسیل پر پابندی کے باعث اب تک غذائی قلت سے 326 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں امدادی بندش پر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں تین ماہ سے جاری اسرائیلی زمینی اور فضائی حملوں کے بعد ہزاروں بچے فوری موت کے خطرے سے دوچار ہیں، اگر غزہ میں آئندہ 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے جان سے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ21مئی 2025سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں