واشنگٹن(اے بی این نیوز) پاکستان کے ساتھ ٹکر لینے کے بعد مودی کو ایک اور جھٹکا،ایک بار عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا, امریکا نے بھارت کی ٹریول ایجنسیوں کے مالکان اور عہدیداروں پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارت میں موجود ایسے ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز، اور سینئر عہدیداران پر ویزا پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جو جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر لوگوں کو امریکا بھیجنے میں ملوث ہیں۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشن انڈیا کے قونصلر امور اور ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروس روزانہ ہماری ایمبیسی اور قونصلیٹس میں ایسے افراد کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے کام کرتے ہیں، جو غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ، اور انسانی تجارت کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز، اور سینئر عہدیداران پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات جاری رکھیں گے، تاکہ غیر قانونی امیگریشن کے نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری امیگریشن پالیسی کا مقصد نہ صرف غیر ملکی شہریوں کو امریکا کی غیر قانونی امیگریشن کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے، بلکہ ان افراد کو بھی جوابدہ ٹھہرانا ہے، جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، بشمول وہ افراد جو غیر قانونی امیگریشن کو فروغ دیتے ہیں۔
امریکی امیگریشن قوانین اور پالیسیوں کا نفاذ قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے اور امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ ویزا پابندیوں کی پالیسی عالمی سطح پر نافذ ہے اور ان افراد پر بھی لاگو ہوتی ہے، جو بصورت دیگر ویزا ویور پروگرام کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
یہ اقدامات امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کی شق 212(a)(3)(C) کے تحت کیے جا رہے ہیں۔
خان یونس میں حماس کیخلاف مظاہرے، اسرائیلی بمباری سے مزید 46 فلسطینی شہید