اہم خبریں

پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد عالمی سطح پر جے 10 سی سمیت چینی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اور بھارت کے دوران ہونے والی حالیہ کشیدگی کا اختتام پاکستان کی فتح پر ہوا ہے، جس کے بعد چین کے جنگی ہتھیاروں کی ساکھ میں بھی اضافہ ہوگیا، کیوں کہ پاک فضائیہ نے جنگ کے دوران چینی ساختہ J10C جنگی جہاز کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی جہاز تباہ کردیے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل جنگی جہاز بھی شامل ہیں، جو فرانسیسی کمپنی نے تیار کیے تھے، اور اس واقعہ کے بعد کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹسں میں بتایا گیا ہے کہ رافیل لڑاکا طیارے بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے حصص کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے، کمپنی کے اسٹاک میں مزید 4.70 فیصد کمی کے بعد صرف ایک ہفتے میں مجموعی گراوٹ 8 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے جواب میں پاکستان نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن ملک کے 5 جنگی جہاز تباہ کردیے تھے۔

بھارت کی جانب سے اس کے بعد بھی کارروائی جاری رکھی گئی، اور پاکستان پر ڈرونز کے ذریعے حملے کرنے شروع کردیئے۔10 مئی کی رات کو بھارت نے پاکستان کے 3 ایئربیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنانے کے بعد پاکستان نے بھارت پر جوابی حملہ کردیا۔

پاک فوج نے اسی رات فجر کی نماز کے بعد ’بنیان مرصوص‘ کے نام سے آپریشن شروع کرتے ہوئے بھارت میں گھس کر کارروائیاں کرتے ہوئے دشمن کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک اور جنگی جہاز بھی تباہ کردیا گیا۔

پاک فوج کی اس کارروائی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے اور دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر کرا دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ بھارت کی خواہش پر ہوا۔
پاک بھارت کشیدگی ، تنازعہ کشمیر خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے: برطانوی پارلیمنٹ

متعلقہ خبریں